212 منشیات فروش گرفتار ، کروڑوں کی 71 کلو ہیروئن، 33 کلو آئس، 6 کلو افیون، 8 سو گرام ویڈ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے تھانہ نارتھکینٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر بین الااضلاعی 2 منشیات ڈیلر شاھد حمید اور ہارون بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیں ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی 71 کلو ہیروئن، 33 کلو آئس، 6 کلو افیون، 8 سو گرام ویڈ برآمد کی گئی رواں ماہ میں کینٹ پولیس نے مجموعی طور پر 212 منشیات فروش گرفتار کیے ملزمان سے 93 کلو چرس، 22 کلو آئس،6 کلو ہیروئن، 747 لیٹر شراب برامد ہوئی،25 گینگ میں شامل 58 ملزمان گرفتار کیے، ملزمان سے 34 موٹر سائیکلیں، 10 موبائلز، نقدی اور گولیاں برآمد کی گئی سنگین جرائم میں ملوث 198 اشتہاری، 110 عدالتی مفروران اور 105 عادی مجرمان گرفتار کیے گئیناجائز اسلحہ کے 133 ملزمان گرفتار، ملزمان سے 12 رائفلیں، 113 پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہے