ایدھی فاؤنڈیشن ، رواں سال کے پہلے ہفتے 9 لاوارث لاشوں کی تدفین

لاہور(کرائم رپورٹر) ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے سال کے پہلے ہفتے کے دوران ملنے والی 9 نامعلوم لاشوں کی تدفین کر دی ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق 5 لاشیں مختلف اوقات میں بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے ملیں،ٹبی سٹی، لٹن روڈ، شادمان اور گلشن اقبال سے ایک، ایک لاش ملی تھی، ایدھی رضاکاروں نے تمام میتوں کو غسل وکفن کیا۔ لاشوں کی شناخت نہ ہونے پر سگیاں قبرستان میں امانتا تدفین کی گئی۔