ایدھی فاؤنڈیشن لاہور میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب

علامہ اقبال ٹاؤن سینٹر میں ایدھی سٹاف اور رضاکاروں نے حصہ لیا
لاہور(کرائم رپورٹر) ایدھی فاؤنڈیشن لاہور میں جشنِ آزادی کی تقریب کا کیک کاٹا گیا۔ ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کے زیرِ اہتمام ایدھی سینٹر علامہ اقبال ٹاؤن میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایدھی فاؤنڈیشن کے انچارج فیصل جلال نے ایدھی سٹاف کے ہمراہ جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ایدھی رضاکاروں نے بھی شرکت کی، شرکاء￿  نے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی اور ملکی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔