لاہور(کرائم رپورٹر)بھارتی جارحیت کے بعد حالیہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ایدھی فاؤنڈیشن ہائی الرٹ ہیں، ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق حکومتی سطح پر شہر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد سٹاف و ایدھی ایمبولینسز ہائی الرٹ کردی گئیں ۔شہر لاہور میں ایمرجنسی نافذ ہونے پر ایدھی پیرا میڈیکل سٹاف، ایدھی EMTs و دیگر رضاکار الرٹ کر دیے گئے۔