عثمان ہادی قتل کیس، مرکزی ملزم کا دبئی میں موجودگی کا دعوی،قتل الزام کی تردید

اس وقت دبئی میں موجود ،عثمان ہادی کے قتل میں ان کا کوئی کردار نہیں:فیصل مسعود 
ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلہ دیش میں طلبہ رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل  کے مرکزی ملزم قرار دئیے گئے فیصل کریم مسعود نے بیرونِ ملک سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی جب ایک معروف بنگلہ دیشی صحافی نے عوامی طور پر دعوی کیا کہ ملزم کی موجودہ لوکیشن کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو بیان میں فیصل کریم مسعود نے کہا کہ وہ اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور عثمان ہادی کے قتل میں ان کا کوئی کردار نہیں