پولیس ملازمین، اہلخانہ کیلئے 24 لاکھ 50 ہزار فنڈز

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور کانسٹیبل سجاد حسین کو عارضہ دل کے علاج معالجے کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ انسپکٹر حبیب الرحمٰن کو بیوی کے کینسر، اے ایس آئی محمد ظفر کو دماغی مرض اور شہید سب انسپکٹر سلطان علی کے بیٹے کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ کانسٹیبل محمد فاروق کو گردوں  کے علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔