غازی انسپکٹر محمد اعجاز کو دماغی سرجری کیلئے 2 لاکھ روپے دیئے گئے: ڈاکٹر عثمان انور
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 27 لاکھ 35 ہزار روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل ممتاز علی کو بیٹے کی سماعت کے علاج کیلئے 7 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔ آفس سپرنٹنڈنٹ محمد ارشد کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دیئے گئے۔ اسی طرح اے ایس آئی طارق محمود کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ غازی انسپکٹر محمد اعجاز کو دماغی سرجری کیلئے 2 لاکھ روپے دیئے گئے۔ کانسٹیبلز عبدالنافع، عامر ارشاد اور عطاء الرحمٰن کو علاج معالجے کیلئے ایک ایک لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔ اسی طرح ریٹائرڈ ڈی ایس پی سبطین بخاری، لیڈی انسپکٹر نسرین اختر اور ڈرائیور کانسٹیبل فیض احمد کو بھی علاج معالجے کیلئے ایک ایک لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ غازی سب انسپکٹر محمد سرفراز، کانسٹیبلز امتیاز احمد اور شہزاد احمد کو علاج معالجے کیلئے ایک ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل قمرالدین، جونیئر پٹرولنگ آفیسر عبدالحنان اور ڈرائیور کانسٹیبل مظہر حسین کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر اڑھائی لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ لیڈی کانسٹیبل ثمینہ ناز اور مرحوم سینیٹری ورکر آصف اقبال کی بیوہ کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر پر روزانہ 2 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ گزشتہ سال سی پی او سمیت تمام اضلاع میں فورس کی ویلفیئر کیلئے مجموعی طور پر پونے 8 ارب روپے خرچ کیے گئے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔