پولیس ملازمین ، اہلخانہ کے علاج کیلئے 30لاکھ کے فنڈز منظور

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کے لیے 30 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد مستحق ملازمین کو طبی اخراجات کی مد میں مالی معاونت فراہم کی گئی۔ سب انسپکٹرز محمد شیراز اور محمد حنیف جبکہ ڈرائیور کانسٹیبل شرافت علی کو علاج معالجے کے لیے پانچ، پانچ لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ اسی طرح سب انسپکٹر شوکت علی، ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد طارق اور کانسٹیبل فدا حسین کو دو، دو لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔