لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کمیونٹی پالیسنگ میں ایک قدم آگے قلعہ گجر سنگھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کو فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے ڈیفنس رایا سے بازیاب کروا لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق بے یار و مددگار پریشان لڑکی ڈیفنس رایا کھڑی تھی۔ایف پی یو ٹیم میں مامور لیڈی پولیس آفیشل نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیالڑکی نے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ ٹیم کو ٹک ٹاک پر دوستی سے ڈیفنس رایا تک کی آپ بیتی بیان کی۔لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج ہیفرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کا فوری طور پر 15 سالہ مریم کے والدین سے رابطہ کیاوالدین اور قلعہ گجر سنگھ پولیس کے پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ ڈیفنس سی کی حفاظتی تحویل میں دے دیا۔