حکومت کا سول آرمڈ فورسز کے شہدا ء پیکیج میں 233 فیصد تک اضافے کا فیصلہ

 سیکیورٹی پیکیج کاکم سے کم معاوضہ30 لاکھ روپے ہے ‘ اضافے کے بعد زیادہ سے زیادہ معاوضہ 2 کروڑ روپے ہوجائے گا، اس وقت سول آرمڈ فورسزکے سیکیورٹی پیکیج کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ ایک کروڑروپے ہے
اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے سول آرمڈ فورسز کے لیے شہدا پیکیج میں 233 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کرلیا، سول آرمڈ فورسز کا سیکیورٹی سے متعلق پیکیج کاکم سے کم معاوضہ بڑھ کر ایک کروڑ روپے ہوجائے گا۔ میڈیارپورٹ  کے مطابق حکومت نے سول آرمڈفورسز کے شہدا پیکیج میں 233 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے شہدا پیکیج کے معاوضے میں اضافے کی سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی اجازت دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد سول آرمڈ فورسز کے سیکیورٹی پیکیج کاکم سے کم معاوضہ بڑھ کرایک کروڑ روپے ہوجائیگا۔ذرائع کے مطابق اس وقت سول آرمڈ فورسز کے سیکیورٹی پیکیج کاکم سے کم معاوضہ30 لاکھ روپے ہے جبکہ اضافے کے بعد سول آرمڈ فورسز کے سیکیورٹی پیکج کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ 2 کروڑ روپے ہوجائے گا، اس وقت سول آرمڈ فورسزکے سیکیورٹی پیکیج کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ ایک کروڑروپے ہے۔