شاہدرہ کو راوی کے سیلاب سے شدید خطرہ ، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل،وزیر آباد ڈوب گیا،گرینڈ ریسکیواینڈ ریلیف آپریشن شروع

 سیلاب نے تباہی مچا دی، 15 افراد جاں بحق
سیالکوٹ میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک ہی خاندان کے 5، گجرات میں 4، نارووال میں 3، حافظ آباد میں دو اور گوجرانوالہ شہرمیں سیلاب نوجوان کو نگل گیا،3 بچے بھی ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا
 شاہدرہ میں بڑا ریلا،انتظامیہ الرٹ ،سیلاب سے دریا سڑکوں پر آگئے، بستیاں ڈوب گئیں، فصلیں تباہ ،راوی کے آس پاس پانچ سو سے زائد آبادیاں خالی کرا لی گئیں ،لوگ محفظ مقامات پر منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب سے دریا سڑکوں پر آگئے، بستیاں ڈوب گئیں، گوجرانوالہ ڈویڑن میں سیلاب 15 جانیں لے گیا۔سیالکوٹ میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک ہی خاندان کے 5، گجرات میں 4، نارووال میں 3، حافظ آباد میں دو اور گوجرانوالہ شہرمیں سیلاب سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔وزیرآباد کے گلی محلے اور بازار زیر آب، پانی دکانوں اور مکانات میں داخل ہوگیا،، ۔، لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ میں فوج طلب کرلی گئی۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر 70 اور شاہدرہ کے مقام پر 37 سال بعد پانی آیا ۔گجرات میں شہبازپور کے مقام پر دریائے چناب کا بند ٹوٹ گیا، پانی آبادی میں داخل ہوگیا، سیلاب میں 3 بچے ڈوب گئے، مقامی افراد نے ڈوبنے والے دو بچوں کی لاشیں نکال لیں، تیسرے کو بچا لیا گیا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں کم و بیش 100 افراد بدستور سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مواصلاتی نظام متاثر ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب سے گوجرانوالہ ڈویڑن متعدد آبادیاں اور فصلیں متاثر ہوئی ہیں، دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور قادر آباد پر انتہائی اونچے اور ہیڈمرالہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر بہاؤ 10 لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے راوی میں سیلاب کی وجہ سے ضلع نارووال میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، شکر گڑھ میں دریائے راوی میں سیلاب سے کرتارپور کوریڈور زیر آب آگیا ہے، گوردوارہ کرتار پور دربار میں بھی سیلابی پانی داخل ہوا تھا، جہاں کام کرنے والے ملازمین بھی پھنس گئے تھے۔