روس کا کیف پر ڈرون و میزائل حملہ، 10 افراد ہلاک

روس کا کیف پر ڈرون و میزائل حملہ، 10 افراد ہلاک

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی افواج نے رات کے دوران بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حملے میں 2 بچے بھی جاں بحق ہوئے اور کیف کے 7 اضلاع میں رہائشی اور دیگر عمارتیں شدید نقصان کا شکار ہوئیں۔یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے حملے کے بعد روس پر سخت تنقید کی اور کہا کہ روس حقیقی سفارتکاری میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا، بلکہ مذاکرات کی میز کے بجائے بیلسٹک میزائل استعمال کر رہا ہے۔صدر زیلنسکی نے روس کے خلاف مزید پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ روس جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل و غارت جاری رکھے ہوئے ہے۔حملے کے نتیجے میں کیف کی سکیورٹی اور ہنگامی ادارے ہائی الرٹ ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔