روس کے کیف پر بڑے میزائل اور ڈرون حملے، کم از کم 17 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

روس کے کیف پر بڑے میزائل اور ڈرون حملے، کم از کم 17 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور اس کے گرد و نواح پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن کے نتیجے میں تازہ اطلاعات کے مطابق کم از کم 17 افراد ہلاک جبکہ 44 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق حملوں میں رہائشی علاقوں، گوداموں، ایک ریلوے اسٹیشن اور دیگر شہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔ متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے اس حملے میں بڑی تعداد میں میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا۔ ان کے مطابق یوکرین کو بیلسٹک میزائلوں کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے فضائی دفاعی نظام اور انٹرسیپٹر میزائلوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع کا مؤقف ہے کہ حملوں کا ہدف فوجی اور لاجسٹک تنصیبات تھیں، جبکہ یوکرین کا کہنا ہے کہ حملوں میں شہری انفراسٹرکچر اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔