ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے، جو 16 نومبر تک جاری رہے گا۔
مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ کل شام سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس سے مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹ گرام اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ ان علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، خوشاب اور سرگودھا میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح بلوچستان کے مختلف علاقوں بشمول کوئٹہ، ژوب اور بارکھان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں جیسے بھکر، لیہ، اور ڈیرہ غازی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 16 نومبر کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے موسم سرد ہونے کے ساتھ ساتھ فضائی حالات میں بھی تبدیلی آئے گی، خاص طور پر میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ کا سامنا ہو سکتا ہے