بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف ، سٹاک مارکیٹس پر خوف کے بادل چھا گئے

نئی دہلی (آئی این پی)ممریکا کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کا اطلاق  ہوگیا جس  کے  پہلے ہی  روز بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں خوف کے بادل چھا گئے  ۔برآمدات میں نمایاں کمی کے خدشات پر اسٹاک مارکیٹس میں بدترین مندی دیکھی گئی، بی ایس ای سینسیکس ایک فیصد سے زائد گھٹ گیا اور 849 پوائنٹس کمی سے 80 ہزار 746 پوائنٹس پر آگیا۔نفٹی ایک فیصد کمی سے 24 ہزار 712 پر بند ہوا، نفٹی میں سب سے زیادہ نقصان سریرام فائنانس، سن فارما، ٹاٹا اسٹیل، بجاج فائنانس اور ٹرینٹ کے شیئرز میں ہوا جب کہ پی ایس یو بینک، دھات، فارما، آئل اینڈ گیس، کنزیومر ڈیوریبل، ریئلٹی اور ٹیلی کام میں ایک سے دو فیصد کمی ہوئی۔