ٹرمپ کے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف سے ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

 ٹوکیو،سیئول (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف عائد کرنے پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی گئی۔امریکی صدر کے اقدام کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا جبکہ  ٹوکیو اور سیئول اسٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی، اس کے علاوہ سڈنی، سنگاپور اور ویلنگٹن میں بھی شدید مندی کا رجحان رہا۔امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی یوان اور کینیڈین ڈالر کی قدر میں بھی ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔