القسام بریگیڈ کا اسرائیلی فوج پر گھات لگا کر حملے میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعویٰ ،جنوبی لبنان پر فضائی حملے میں ایک شہری شہید ، 8زخمی
غزہ (آئی این پی )غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں24گھنٹوں کے دوران ایک سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور 24گھنٹوں میں مزید 106فلسطینی شہید اور350زخمی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ اوراسرائیلی فوج میں جھڑپیں جاری ہیں۔ القسام بریگیڈ نے ایک مقام پر اسرائیلی فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعوی کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر فضائی حملے کیے جس میں ایک شہری شہید اور 8زخمی ہوگئے۔