گمشدہ شہری وزیر داخلہ سندھ کا گھر جلانے میں ملوث نکلا

کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے اورنگی سے گمشدہ شہری وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا گھر نذرآتش کرنے میں ملوث نکلا۔چار گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس نے عبداللطیف نامی شہری کی گرفتاری کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ عبداللطیف گمشدہ نہیں بلکہ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کے گھر جلانے کے مقدمے میں مورو میں گرفتار ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے اورنگی کے علاقے سے گمشدہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ تھانہ ملیر کینٹ کے علاقے سے گمشدہ شہری محمد عرفان گھر واپس آگیا ہے۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ نور محمد اور عبدالقدیر سٹی کے علاقے سے 2012 سے گمشدہ ہیں، گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیشرفت نہیں ہو رہی ہے۔