سندھ حکومت کاٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر مکمل پابندی کا فیصلہ

 کراچی(آئی این پی )  سانس، دل اور اعصابی امراض میں اضافے کے پیش نظر سندھ حکومت نے ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر مکمل پابندی کا فیصلہ  کیا ہے ۔یہ فیصلہ وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔  صوبے بھر میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر پابندی عائد  کی گئی ہے ۔سیکریٹری ماحولیات نے بتایا کہ ٹائر جلانے اور ناقص پلانٹس کے باعث فضا، مٹی اور پانی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ ٹائر جلانے سے سانس، دل اور اعصابی امراض میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جب کہ پائرو لائسز جیسے خطرناک عمل نے کراچی کی فضائی آلودگی کو خطرناک سطح تک پہنچا دیا ہے