ٹورنٹو(آئی این پی)بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث نکلا۔گلوبل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل سے لیکر امریکا میں قتل کی سازش تک سب کچھ عیاں کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی کاروباری گروپ سریواستو گروپ کا ہیڈ کوارٹر کینیڈا میں ہے۔ کینیڈین قومی سلامتی کے حکام کے مطابق سریواستو گروپ اور اس کے سینئر عہدیداران خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، حکام نے انکت سریواستو کو کینیڈا آنے سے روکتے ہوئے اسے کینیڈا کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا۔