تاوان کی رقم برآمد ،مغوی کی گاڑی کا پیچھا ، ریکی بھائی وقاص ،کزن نعمان نے کی : ایس پی سول لائنز
لاہور(کرائم رپورٹر)شہری کے اغوا کار گرفتار ہوگئے جس میں سگا بھائی بھی ملوث نکلا، پولیس نے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے پریس کانفرنس میں بتایا نعیم ساجد کا دھرم پورہ انڈر پاس کے قریب اغوا برائے تاوان کا واقعہ ہوا تھا ،ریس کورس پولیس نے 24 گھنٹوں سے بھی قلیل وقت میں ملزموں کو دھر لیا اور تاوان کی رقم برآمد کرلی۔انہوں نے بتایا مغوی نعیم کام سے واپسی پر گھر جا رہا تھا،دھرم پورہ انڈر پاس کے قریب 4 افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا۔ مغوی کی گاڑی کا پیچھا اور مکمل ریکی سگے بھائی وقاص اور کزن نعمان نے کی تھی۔