بھارت کے دریائوں میں پانی چھوڑنے پر صورتحال زیادہ خراب ہوئی،سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے
جنہیں جرمنی جاپان کی سرحد کا نہیں پتہ انہیں مریم نواز کے دورہ جاپان سے تکلیف ہوئی: وزیر اطلاعات کی صحافیوں سے گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے بھارت کے دریائوں میں پانی چھوڑنے پر صورتحال زیادہ خراب ہوئی، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کر لئے گئے ہیں، پنجاب میں سیلاب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے، جنہیں جرمنی جاپان کی سرحد کا نہیں پتا، انہیں مریم نواز کے دورہ جاپان سے تکلیف ہوئی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ریکارڈ بارشوں کے باعث 30 سالہ بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے، صرف سیالکوٹ میں 405 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جس سے شہر مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا تھا تاہم چند گھنٹوں میں نکاسی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن سمیت کئی اضلاع متاثر ہوئے ہیں، دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے راوی میں 38 برس بعد سیلاب آیا ہے، سیلاب سے 45 ہزار افراد متاثرہ ہوئے، 14 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور تمام ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اچانک پانی چھوڑنے کے بعد حکومت نے فوری فلڈ الرٹ جاری کیا اور فوج کو انتظامیہ کی مدد کیلئے طلب کر لیا گیا