لاہور( کرائم رپورٹر )لاہور میں وحدت روڈ پر ایک چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے کے وقت بس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق، آگ لگنے کے فورا بعد ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائیونگ سیٹ سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی‘ بس مکمل طور پر جل گئی۔