شہبازشریف کی جھیکاگلی میں نوازشریف سے ملاقات‘ مریم نواز بھی موجود تھیں

مری (آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے بدھ کو جھیکاگلی میں صدر مسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم قومی و سیاسی امور آئینی معاملات اور سیلاب کی وجہ سے پیدا صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے این ڈی ایم اے پاک فوج اور دیگر اداروں کے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ مریم نواز کو ہدایت کی گئی کہ وہ بھی متاثرین کی مدد کیلیے تمام صوبائی وسائل استعمال میں لائیں۔