جھیکاگلی میں لینڈ سیلائیڈنگ سے متاثرہ گھرانوں کیلئے امدادی سرگرمیاں

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ارکان اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ مری جھیکا گلی متاثرین کے پاس پہنچ گئی
لنچ بکس اور دیگوں میںکھانا اور دیگر سہولتوں فراہمی، متاثرہ گھرانوں کو کمبل ،ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان مہیا کر دیا گیا
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ارکان اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ مری جھیکا گلی متاثرین کے پاس پہنچ گئی۔ جھیکاگلی میں لینڈ سیلائیڈنگ سے متاثرہ گھرانوں کے لئے فوری امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ جھیکا گلی کے متاثرہ گھرانوںکے لئے بہترین عارضی رہائش کا انتظام بھی کر دی دیا۔متاثرہ گھرانوں کو لنچ بکس اور دیگوں میںکھانا اور دیگر سہولیتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ متاثرہ گھرانوں کی رہائش کے لئے چار بہترین روم تیار اور 14 ٹینٹ بھی فراہم کیے گئے ہیں۔متاثرہ گھرانوں کو کمبل اور دیگر امدادی سامان بھی مہیا کیا جارہا ہے۔ جھیکا گلی کے علاقے میں ڈرین کی صفائی کے لیے لیبر سرگرم عمل ہے۔50 مقامی مزدور بھی ڈرین کی صفائی کے لئے بھی کام کررہے ہیں۔متاثرہ مقام کو محفوظ بنانے کے لئے شگاف سائٹ پر پولی تھین شیٹ بچھاکر محفوظ کیا جارہا ہے۔ پانی کے نکاس کے لئے ڈی واٹرنگ پمپ بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔