چیف سیکرٹری اور ریسیکو حکام نے بریفنگ دی‘وزیراعلی نے ہاتھ ہلا کر اہلکاروں کو شاباش دی
لاہور(سپیشل رپورٹر)) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے راوی پل پر پہنچ گئیں۔چیف سیکرٹری، ریسکیو حکام سمیت دیگر افسروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی‘ریسکیو حکام نے بھی بریف کیا اور امدادی کارروائیوں کے متعلق آگاہ کیا، اِس موقع پروزیر اعلیٰ پنجاب نے راوی پل سے ہاتھ ہلا کر ریسکیو اہلکاروں کو شاباش بھی دی۔