امدادی کارروائیوں میں2جوان شہید‘فوج مشکل گھڑی میں عوام کیساتھ ہے ڈی جی آئی ایس پی آر

کوئی  باطل طاقت عوام اور  فوج میں دراڑ  نہیں  ڈال سکتی ، دہشتگردوں  کیخلاف آپریشن جاری ، دشمنوں کو  موجودہ حا لات  سے فائدہ   اٹھانے  نہیں دیا جائیگا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف 
این ڈی ایم اے کا پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ ہے اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کا بروقت انخلا ء ممکن بنایا جاسکے: عطا تارڑ
 29 اگست سے 9 ستمبر تک مون سون کا آخری سپیل آئیگا جس سے  ان علاقوں میں دوبارہ بارشیں ہونے کی توقع ہے ‘ تمام الرٹس  شیئر کئے جاچکے ہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے 

اسلام آباد (آن لائن)  ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے   ملک بھر میں  جاری سیلابی  صورتحال  میں  آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔  کوئی  باطل طاقت عوام اور  فوج کے درمیان دراڑ  نہیں  ڈال سکتی ۔  مشکل صورتحال میں بھی خوارجیوں اور دہشتگردوں  کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔  ملک دشمنوں کو  موجودہ حا لات  سے فائدہ   اٹھانے  نہیں دیا جائے گا ۔ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے کے  ساتھ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا اب تک فوج 28 ہزار لوگوں کو ریسکیو کر چکی ہے، فوج مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ امدادی کارروائیوں کے دوران  پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا اور  گلگت میں سیلاب سے متاثر ہونے والے 3 بڑے پلوں کو بحال کردیا گیا، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی بحالی کے لیے پاک فوج کی بٹالین مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا  پاک فوج کے انجینیئرز نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سڑکیں کلیئر کیں، اس وقت کرتار پور میں ایک بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔  انہوں  نے کہاکہ پاک فوج کا ان حالات میں بھی خارجیوں اور  دہشتگردوں  کے خلاف آپریشن جاری ہے، تاکہ وہ کسی صورت حال کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ  مشکل کی گھڑی میں پاک فوج اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے  ۔ کوئی  باطل قوت پاک فوج اور عوام کے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتی ۔  انہوں نے کہا  نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 29ج میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تین دریائوں میں سیلابی صورتحال ہے، این ڈی ایم اے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے مکمل رابطے میں ہے۔پیشگی اطلاع کا  نظام بہت کارآمد ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیشگی اطلاع ملنے سے لوگوں کا انخلاء  ممکن ہوا، دریائوں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹڑ کیا جا رہا ہے، یہ نیشنل رسپانس ہے جس میں پاک فوج اور تمام ادارے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، اگلے چند دنوں لوگوں کے نقصانات  کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں  گے۔ ڈی جی این ڈیم ایم اے انعام حیدر نے  کہا  ابھی ہم مون سون 2025 کے سیکنڈ لاسٹ سپیل کے آخری دنوں میں ہیں،29اگست سے9ستمبر کے دوران آخری سپیل آئے گا