پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی سے راوی پتن میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا‘7افرادمحفوظ مقام پر منتقل
فیصل آباد(آن لائن)مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ، پاک فوج کا فیصل آباد میں ریسکیو آپریشن جاری فیصل آباد اور گردونواح میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاریسیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاک فوج کے دستے فیصل آباد میں موجودپاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی سے راوی پتن میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ریسکیو آپریشن میں 7 افراد بشمول خواتین اور بچے محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے ۔تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے راوی پتن میں پاک فوج نے مویشیوں کو بھی ریسکیو کیاپاک فوج کے جوانوں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کردیاپاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ متاثرین سیلاب کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے متاثرین سیلاب کی جانب سے پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا جا رہا ہیمشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔