تباہ کن سیلاب پر اظہارِ ہمدردی، موسمیاتی تبدیلی جنوبی و جنوب مشرقی ایشیا ء کو شدید متاثر کر رہی ہے
پاکستان خطے میں ہم آہنگی اور اجتماعی فلاح کے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا:صد ر کا پیغام
اسلام آباد(آئی این پی )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تھائی لینڈ کے قومی دن پر اپنے پیغام میں جنوبی صوبوں میں تباہ کن سیلاب پر اظہارِ ہمدردی کیا اور کہا ہے کہ پاکستان مشکل گھڑی میں تھائی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، موسمیاتی تبدیلی جنوبی و جنوب مشرقی ایشیا کو شدید متاثر کر رہی ہے۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صد ر مملکت نے کہا کہ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے دوچار ہے، مشترکہ اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، پاکستان خطے میں ہم آہنگی اور اجتماعی فلاح کے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا