اسلام آباد (آئی این پی )روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف کی اگلے ہفتے ملاقات طے پاگئی۔ذرائع کے مطابق روسی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات اگلے ہفتے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کی سائیڈ لائن پر ہوگی۔پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کا فروغ ایجنڈے میں شامل، خطے کی سلامتی کے امور اور عالمی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔