اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں یوٹیوبرندیم مبارک اور رجب بٹ کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت اگلے ہفتے ہوگی عدالت عالیہ پہلے ہی فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرچکی ہے یوٹیوبر ندیم مبارک اور رجب بٹ کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان کریں گے سابقہ سماعت پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو بھی نوٹس جاری کردیا،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی