مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک بائیکس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جہاں وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ای بائیکس کا افتتاح کیا۔
تقریب کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چین اور ایک مقامی کمپنی کے اشتراک سے یہ الیکٹرک بائیکس تیار کی گئی ہیں۔ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر مقامی انڈسٹری میں 2500 ای وی بائیکس تیار کی جا چکی ہیں۔وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل (EV) سیکٹر کا فروغ پاکستان کا مستقبل ہے، جبکہ مقامی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری ملکی صنعت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو بھی فروغ ملے گا۔