بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کے معائنے کے لیے ڈاکٹرز جیل پہنچ گئے

بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کے معائنے کے لیے ڈاکٹرز جیل پہنچ گئے

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کے معائنے کے لیے الشفاء آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹر ندیم قریشی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف بھی معائنے کے خصوصی آلات کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں بشریٰ بی بی کا طبی جائزہ لیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق 17 اپریل کو الشفاء آئی ٹرسٹ اسپتال میں بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا، جس میں ریٹینل ڈیٹیچمنٹ کی تشخیص ہوئی تھی۔دوسری جانب پمز اسپتال انتظامیہ نے بانئ پی ٹی آئی کے آنکھوں کے علاج سے متعلق پریس ریلیز جاری کی ہے۔ بیان کے مطابق انہیں 28 اپریل کو فالو اپ علاج کے لیے پمز لایا گیا، جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹریئل انجیکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔پمز کے مطابق علاج کے دوران مریض کی حالت مستحکم رہی اور فالو اپ مینجمنٹ جاری ہے۔