بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی ہے تاکہ بانی اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالجین کو جیل میں رسائی دی جا سکے۔
عدالت نے پراسیکیوشن کو کل کے لیے نوٹسز جاری کر دیےدرخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، خرم مرزا اور ثمینہ نیازی بانی کے طبی معائنے کے لیے اجازت پائیں، کیونکہ وہ بانی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں ۔قانونی ٹیم کا موقف ہے کہ بانی کی صحت کے حوالے سے ان کی فیملی پریشان ہے۔پہلے کی رپورٹس: وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند ہیں
آنکھوں کے ماہرین نے اڈیالہ جیل میں معائنہ کیا
معمولی طبی کارروائی کے لیے بانی کو پمز اسپتال لے جایا گیا اور 20 منٹ کے بعد واپس روانہ کر دیا گیا۔معائنے کے دوران بانی مکمل صحت مند پائے گئے