بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ ہے، علاج ذاتی ڈاکٹرز سے کرایا جائے: علیمہ خان

بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ ہے، علاج ذاتی ڈاکٹرز سے کرایا جائے: علیمہ خان

بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ ہے اور ان کا علاج ذاتی ڈاکٹرز سے کرایا جانا چاہیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کیا مسئلہ ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس سامنے نہیں لائی جا رہیں۔