پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی

 ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ کے پی کے، کورکمانڈر پشاور اور عسکری و سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شہدا کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔نمازِ جنازہ کے بعد شہدا کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں روانہ کیے گئے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔شرکا کا کہنا تھا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، جو ملک کی سلامتی اور امن کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔اس موقع پر، ملکی سلامتی، امن اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔