صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کے انقلابی رہنما چیئرمین ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر شاؤشان کا دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر صدرِ مملکت نے اسٹیچو اسکوائر میں ماؤ زے تُنگ کے مجسمے پر پھول رکھ کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔آصف علی زرداری نے ماؤ زے تُنگ کے چین کی تاریخ میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام، قومی اتحاد اور ترقی میں اہم اور تاریخی کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تاریخی مقامات کا تحفظ نہ صرف ثقافتی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ جدید چین کی تشکیل کے عوامل کو سمجھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔