آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر ایک بھارتی صارف کو اُس وقت کرارا جواب دے دیا جب اسے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کا مشورہ دیا گیا۔

بھارتی صارف نے ڈیوڈ وارنر کی ایک پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ آپ کے لیے بہتر ہوگا، پی ایس ایل چھوڑ دیں اور آئی پی ایل میں واپس آ جائیں‘‘۔ اس پر آسٹریلوی بیٹر نے مختصر مگر دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا، ’’اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ڈیوڈ وارنر کے اس جواب نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی، جہاں شائقین نے اسے بھارتی صارف کے لیے واضح اور کرارا ردعمل قرار دیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے اختتام پر کراچی کنگز کے کپتان  ڈیوڈ وارنرنے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ٹیم کے سفر، کھلاڑیوں کی محنت اور ٹورنامنٹ کے دوران ملنے والے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ اگرچہ نتائج توقعات کے مطابق نہیں رہے، تاہم پورے ایونٹ میں کھلاڑیوں کا جذبہ، لگن اور محنت قابلِ ستائش رہی۔ ساتھ ہی انہوں نے پولیس، سیکیورٹی اداروں اور ٹریفک میں تاخیر کے باوجود صبر کا مظاہرہ کرنے والے شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔