لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے محکمانہ سطح پر اہم پیشرفت ، جہاں ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے اجلاس میں 12 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری ہا ئوسنگ نورالامین مینگل نے کی جس میں مختلف شہروں کے بنیادی انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات سے متعلق منصوبوں کو حتمی شکل دی گئی۔لاہور میں ایل ڈی اے کی چھ اہم سکیموں کی منظوری دی گئی جن میں ٹوکے والا چوک اور شادباغ چوک کی ری ماڈلنگ ہوگی۔ شیر شاہ روڈ، پیکو روڈ اور مین مانگا منڈی روڈ کی اپ گریڈیشن کو بھی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہیجس سے ٹریفک نظام میں بہتری متوقع ہے۔فیصل آباد میں ملت ٹا ئون کی سڑکوں اور گلیوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی، جہلم کے علاقے پنڈ دادن خان میں واٹر سپلائی منصوبے کو شامل کیا گیا ہے۔مری میں سیاحتی دبا ئو کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر سپلائی سکیم کیلئے پمپنگ مشینری سمیت واسا لاہور گنج بخش زون میں دو ڈسپوزل سٹیشنز کی منظوری بھی دی گئی جسکا مقصد سیوریج نظام کو م ئوثر بنانا اور شہری مسائل میں کمی لانا ہے۔ واسا پنجاب کے تحت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سکیم کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ جدید تقاضوں کے مطابق سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جا سکے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عمر فاروق، چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انوارالحق و دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی، منصوبوں کے تکنیکی پہلو ئوں اور عملدر آمد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔