ان شہروں میں بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر اور حاصل پور شامل ہیں
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام میں مسلسل پیشرفت جاری ہے۔ اس ضمن میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران بہاولپور ڈویڑن کے 4 شہروں میں 40 ارب سے زائد کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ ان شہروں میں بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر اور حاصل پور شامل ہیں۔ وزیر بلدیات نے ڈپٹی کمشنرز پر زور دیا کہ شہروں کی ماسٹر پلاننگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ہر سکیم میں معیاری کام یقینی بنانے کے لئے پروگرام امپلی ٹیشن یونٹس (پی آئی یوز) تشکیل دئیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا ہر شہر میں تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔