لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نیعوامی بہبود کیلئے 4 نئی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی گئی۔ منصوبے لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں شروع کئے جائینگے جنکی مجموعی لاگت تقریباً 17 ارب 55 کروڑ روپے تک پہنچے گی۔لاہور میں گوالہ کالونی، گلشنِ احباب تا کاہنہ فلائی اوور تک 6.3 کلومیٹر طویل دو طرفہ سڑک کی تعمیر کی منظوری دی گئی ،شہریوں کو آمدورفت میں بڑی سہولت ملے گی۔راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر پبلک پارک کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ۔فیصل آباد میں چک نمبر 199 آر بی فخرآباد اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج و سڑکوں کی تعمیراور دوسرا فیصل آباد کے آبی وسائل کی بہتری کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا قیام کامنصوبہ شامل ہے تاکہ طویل مدتی منصوبہ بندی کے تحت واٹر سپلائی اور نکاسی کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل نے تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو فنڈز اجرا سے متعلق مراسلے جاری کر دیئے اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ان منصوبوں کی رفتار کو ترجیحی بنیادوں پر بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے ان منصوبوں پر بروقت اور معیاری عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔