لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس وحید خان نیلیڈی ڈاکٹر کی نازیباویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم اسرار مجید کی ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم ضمانت کا مستحق نہیں ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم نے بتایا ملزم نجی ہسپتال میں ڈرائیور تھا ،نوکری سے نکالنے پر اس نے گارڈ سے ملکر گھر کیواش روم میں کیمرے لگائے ، نازیبا ویڈیو بنا کر ڈاکٹر سے 25 لاکھ مانگے ،ایف آئی اے نے لیڈ ی ڈاکٹر کے بیٹے کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کیا۔