لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی کو نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم عاطف آصف کی عبوری ضمانت خارج کردی۔جسٹس خالد ابن عزیز نے معاملیپر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ملزم اور متاثرہ لڑکی ہوٹل پر ملازم تھے دونوں نے نکاح کیا ہوا تھا لڑکی اب بلیک میل کر رہی ہے عدالت ضمانت منظور کرے۔ مدعیہ کے وکیل حمد الرحمن نے بتایا ملزم نے نکاح نہیں کیا،نازیبا ویڈیو بنا کر لڑکی کو7سال زیادتی کا نشانہ بناتا اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ تھانہ ٹا ئون شپ پولیس نے تفتیشی رپورٹ میں ملزم قصور وار ہے، اسکی گرفتاری مطلوب ہے، عدالت ضمانت خارج کرے۔