اسرائیل نے غزہ کی بجلی منقطع کردی، حماس نے اقدام بلیک میلنگ قرار دیدیا

غزہ کو پہلے ہی بجلی کی فراہمی بہت کم تھی، غزہ کی پٹی کے جنوبی حصوں میں واحد ڈی سیلینیشن پلانٹ کو بجلی فراہم کی جارہی تھی
غزہ (آئی این پی )اسرائیل نے غزہ کو بجلی کی فراہمی بند کردی جس کے بعد صہیونی جارحیت سے تباہ حال غزہ کے شہریوں کی مشکلات میں مزید بڑھ گئی ہیں، بجلی کی بندش سے مرکزی ڈی سیلینیشن پلانٹ بند کرنا پڑگیا ہے جبکہ پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، حماس نے اقدام کو ناقابل قبول اور بلیک میلنگ قرار دے دیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق اسرائیلی وزیر توانائی نے غزہ کو بجلی کی ترسیل روکنے کا حکم دیا۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق    اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی سے بجلی منقطع کرنے سے غزہ کی پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔  غزہ کو پہلے ہی بجلی کی فراہمی بہت کم تھی، غزہ کی پٹی کے جنوبی حصوں میں ڈی سیلینیشن پلانٹ ہی وہ واحد شے تھی جسے بجلی فراہم کی جارہی تھی