شکرگڑھ،چک امرو (خصوصی رپورٹ)موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مخالف کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق عامر محبوب اپنے آبائی گا ئوں پنڈی کوٹھے سے شکرگڑھ آ رہا تھا کہ سکڑنگیاں کے قریب عقب سے موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ عامر محبوب گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا،ریسکیوٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا۔ نورکوٹ پولیس نیدو نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔