موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، اہلکارجوادکوتین گولیاں لگیں

 مقدمہ درج کرلیا گیا ، ڈولفن اہلکار پر فائرنگ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی
 لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ کے علاقہ میں ڈولفن اہلکارکے فائرنگ سے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ڈولفن اہلکار پر کی گئی فائرنگ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی مقدمہ ایس ایچ اومصری شاہ رومان اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں اقدام قتل،دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔گزشتہ رات ایک موریہ پل کے پاس موٹرسائیکل سوارافرادنیفائرنگ کی تھی، فائرنگ سیڈولفن اہلکارجوادزخمی ہو گیا تھا،جواد کوتین گولیاں لگیں،میو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔موٹرسائیکل سوارملزمان پولیس ناکہ پررکنے کی بجائے فرار ہو گئے،ڈولفن ٹیم نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔جائے وقوعہ کی موبائل وڈیومنظر عام پر آ گئی، ویڈیو میں ڈولفن اہلکار کی بائیک کوسڑک پر گرا دیکھا جا سکتا ہے،شہریوں نے ڈولفن اہلکار کو زخمی حالت میں دیکھ کر طبی امداد کی کوشش کی۔شہری نے فوری ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کرکے رپورٹ درج کرائی، ڈولفن اہلکار کو تین فائر لگے، 2فائربازوایک چھاتی میں لگا۔