بدچلنی کے شبہ میں 22 سالہ مقدس کا گلا کاٹ دیا گیا ، ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) گرین ٹاؤن کے علاقے شیر چوک میں 22 سالہ بھابھی کو مبینہ طور پر اس کے دیور نے بدچلنی کے شبہ میں چھری کے وار کر کے قتل کر دیا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیاایدھی ترجمان کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ مقدس کے نام سے ہوئی، جسے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیاورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ مقدس کو اس کے دیور نے بدچلنی کے شبہ میں قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعے کے محرکات اور خاندانی تنازع سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہیپولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو واردات کے ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔