دیور کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون چل بسی

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)دیور کی طرف سے پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعہ میں جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون چل بسی۔ تین ہفتے قبل شادمان ٹاو?ن میں صوبیہ پروین کے دیور اعظم نے گھر میں داخل ہو کر اپنی بھابھی اور بھتیجی سدرہ پروین پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی جس کے نتیجہ میں دونوں ماں بیٹی آگ سے جھلس کر زخمی ہو گئی تھیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔شدید زخمی خاتون صوبیہ پروین ہسپتال میں دم توڑ گئی۔آگ کی زد میں آکر ملزم بھی زخمی ہوا جسے پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔ پولیس تھانہ فرید ٹاو?ن نے مقدمہ میں 302 کی دفعہ شامل کر دی ہے۔