چک امرو (خصوصی رپورٹ)موضع کھنہ، علاقہ تھانہ صدر شکرگڑھ میں دیور کی جانب سے بھابھی پر تشدد کے معاملے میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔متاثرہ خاتون کی درخواست موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی تھی۔پولیس کے مطابق عدم تعاون کی اطلاعات درست نہیں ہیں، درخواست ملتے ہی فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی پی او نارووال کے احکامات پر ڈی ایس پی شکرگڑھ کی نگرانی میں پولیس ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔