ملزم افتخار نے مسکان کا گلہ کاٹ کر لاش کھیت میں پھینک دی
مقتولہ کا خاوند کچھ عرصہ قبل انتقال کر گیا تھا،لاش ہسپتال منتقل
کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ)بدچلنی کے شبہ پر دیور نے بیوہ بھابی کو قتل کردیا۔ گلشن کالونی کھائی روڈ چونیاں بائی پاس کھڈیاں کے قریب ملزم افتخار نے چھری سے اپنی بیوہ بھابی مسکان بی بی کا گلا کاٹ دیا اور لاش کھیت میں پھینک دی۔ مقتولہ کا خاوند کچھ عرصہ قبل روڈ حادثہ میں انتقال کر گیا تھا اور مقتولہ اپنے ایک بچے کے ساتھ سسرال میں ہی رہ رہی تھی۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دی۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔